19 فروری 2012 - 20:30

یمن کے سماج و معاشرے کے مختلف طبقوں نے اپنے ملک کے نمائشی صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: یمن کے مختلف انقلابی گروہوں اور جماعتوں منجملہ الحوثی گروہ اور جنوبی یمن کی تحریک نے آج دارالحکومت صنعا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یمن کے صدارتی انتخابات اس ملک کے انقلابی عوام کے مطالبے کا جواب نہیں بن سکتے جو علی عبد اللہ صالح کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں بنابریں ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔قابل ذکر ہے کہ یمن کے صدارتی انتخابات کل منعقد ہورہے ہیں اور یمنی ڈکٹیٹر کے نائب عبد ربہ منصور ہادی واحد صدارتی امید وار ہیں. ........

/169